مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے‘ شیری رحمان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 0.39 فیصد اضافے سے مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہے، سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل کی قیمت 54.33 فیصد اور دال کی قیمت 41.3 فیصد ہے۔ جب کہ بجلی کے نرخوں میں 56 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔