پاکستان واحد ملک‘جہاں چوردوسروں کااحتساب کررہے ہیں

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں۔ نواز شریف علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب صرف اپوزیشن دیکھتے ہیں، کیا ایک دن چیئرمین نیب سے کوئی سوال ہوگا، وزیراعظم کے مشیر بھاگ گئے، مفرور مشیر اپنے اثاثوں کا جواب دیں، احتساب نہیں ہوتا۔ لانگ مارچ عوام سے اظہار یکجہتی ہے۔