میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کیخلاف فرد جرم ‘ شہباز شریف

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجراءپر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ آنکھیں کھول دینے والے حقائق پر مبنی ہے اور یہ موجودہ حکومت، جمہوریت، آئین اور عوام کے خلاف ایک اور جرم ہے۔ دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ موجودہ حکومت نہ تو جمہوری ہے اور نہ ہی اپنے جمہوری مزاج میں۔ رپورٹ گواہی دیتی ہے کہ موجودہ نظام حکومت فاشزم اور آمریت کا تسلسل ہے۔