پارلیمنٹ نئے ججز کی تقرری کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں رواں سال 5 جج ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ نئے ججز کی تقرری کے لیے آئینی ترمیم پر غور کرے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سپریم کورٹ میں آزادانہ اور شفاف تقرریاں کرے تو یہ بہت بڑا اقدام ہوگا۔ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس گلزار جیسے ججوں نے اقلیتوں کی حمایت کی اور آزادانہ فیصلے دیے۔