لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن کس منہ سے ایمانداری کا درس دے رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کرپشن پر لیکچر دینا دوسروں کو نصیحت ‘خودمیاں فضحیت کے مترادف ہے۔ ان لوگوں کے سینوں میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔ پاکستانی قوم اپوزیشن کو اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر معاف نہیں کرے گی۔
کرپٹ اپوزیشن کس منہ سے ایمانداری کا درس دے رہی ہے

















