اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سینیٹ اجلاس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ حکومت ایک ووٹ سے بل منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی۔ ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔ سینیٹ کا اجلاس صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے اسٹیٹ بینک بل کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ اجلاس کے لیے آدھی رات کو جاری ہونے والے ایجنڈے میں حکومت کے پوشیدہ مقاصد بیان کیے گئے ہیں، حکومت آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا چاہتی ہے۔ بل کا بینک سے کیا تعلق، حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کی آزادانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت چھیننا چاہتی ہے، حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پر بل کو بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سینیٹ نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا



















