وزیراعظم کا کیچ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے 10 شہداء کو سلام

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے 10 شہداء کو سلام پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہی ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔