کاہنہ میں ماں3بچوں کے قتل کا ڈراپ سین‘بیٹاہی قاتل نکلا

لاہور:(لیڈرنیوز)کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا۔لیڈر نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک گھر سے چار گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں اور صرف ایک لڑکا بچا ہے۔ ماں نے اس دن پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر کی والدہ کا پستول اٹھایا، پہلے ماں کے سر میں گولی ماری اور پھر تینوں بہن بھائیوں کو ایک ایک کرکے گولی مار دی اور اپنے کمرے میں جا کر بیٹھ گیا۔ بعد میں اس نے بہانہ کیا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ گھر والوں کو پیچھے سے کس نے مارا۔


#drop scene of murder of a female doctor and three children took place in Kahna area of ​​Lahore