اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 63272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7539 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وبا نے مزید 25 لوگوں کی جانیں لے لیں، مثبت کیس کی شرح 11.91% ہے۔ اس کے علاوہ 1240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
#corona in pakistan



















