لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے‘ٹرانسپرنسی رپورٹ پر غور کرنا ہو گا کہ نااہل شخص کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہمیں ملکی سطح پر حالات بہتر کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔ چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔رپورٹ جھٹلانے کی بجائے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے کرپشن کا 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نوازشریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے۔
#Shahbaz Sharif #transparency report has to be considered how dangerous an incompetent person proves to be

















