الیکشن کمیشن نے پنجاب کی انتظامی حدود منجمد کر دیں

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک کسی افسرکا تبادلہ نہیں ہوگا‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کی انتظامی حدود منجمد کر دیں۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامی حدود کو منجمد کر دیا گیا ہے۔کمیشن کے مطابق حد بندی مکمل ہونے تک پنجاب کی انتظامی حدود منجمد رہیں گی اور حد بندی میں ملوث افسران کے تبادلوں پر بھی پابندی ہوگی۔