لاہور:(لیڈرنیوز) موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ تمام پرائمری، مڈل اور ہائی کلاسز میں تدریسی عمل شروع ہوا۔ تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولوں اور کالجوں میں طلباءکی حاضری انتہائی کم رہی۔ شدید سردی اور لہر کی وجہ سے طلباءکی اکثریت گھروں میں رہنے پر مجبور ہے۔تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ سکول کے دوبارہ کھلنے پر بچوں، والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔
#Pakistan #Punjab #educational institutions were opened in several districts of Punjab including Lahore



















