اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے قوم کا پیسہ بچانے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے 138 فیصد کم لاگت میں فور لین سڑک بنانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقے سے قومی پیسہ بچانے پر وزارت اور این ایچ اے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کم آمدنی، این ایچ اے کی آمدن میں اضافے، پانچ ارب سے زائد کی زمینوں پر قبضہ مافیا سے نجات، عالمی مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود یہ کارنامہ قابل ستائش ہے۔
قومی پیسہ بچانے پر وزارت اور این ایچ اے مبارکباد کے مستحق



















