قصور:(لیڈرنیوز)قصور میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے 2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر قصور اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ادھر مصطفی آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
#two incidents of roof collapse due to rain in Kasur



















