نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار

کراچی:(لیڈرنیوز) نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطیٰ میں نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا ہوائی سفر جرم ہو گا۔ اگر کوئی مسافر قصوروار پایا گیا تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک لے جانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے اے این ایف کی جانب سے ایئرپورٹس پر بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔


#Pakistan #Travel to Arab countries with snuff was declared a crime