اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو انتخابات، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کے لیے بات کرنی چاہیے، پاکستان ایک عظیم ملک ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ میں ہنگامے سیاستدانوں کو عام آدمی کی نظروں میں نیچا دکھاتے ہیں۔
#Fawad Chaudhry #we need to reduce bitterness at the beginning of new year



















