ن لیگ ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے‘ حسان خاور

لاہور:(لیڈرنیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے، قیدی کا ویزہ ختم ہو چکا ہے، ن لیگ کو یقین ہے کہ نواز شریف کو اب واپس آنا پڑے گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سندھ میں بیٹھ کر پنجاب کی فکر کر رہے ہیں۔زرداری صاحب کی سیاست نے بھٹو کی سیاست کا خاتمہ کر دیا۔ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ سندھ کے حالات خراب ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ لگتا ہے سارا انتقام پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ سے لیا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کی فکر چھوڑ دے، پیپلز پارٹی کی لاہور اور پنجاب میں کوئی سیاسی حیثیت نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی سیاست کو بحال کرنا چاہتی ہے تو گورننس اور کارکردگی کو بہتر کرے، سندھ میں ان کی ناکام گورننس ہے۔ اور سیاست ہے، پیپلز پارٹی بھٹو کی روٹی ہے، کپڑا مکان کا نعرہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کارکردگی کی سیاست میں ناکام جماعت ہے۔


#hasaan khawar 3PML-N is looking for victory in the return of a prisoner