پشاور:(لیڈر نیوز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے میئر کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماو¿ں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے گورنر کے پی کے شاہ فرمان سے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ارباب محمد علی نے کہا کہ وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا احتساب کرنے کی اپیل ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش درآمد کیے گئے، رضوان بنگش پیراشوٹ چلا کر گورنر شاہ فرمان اور ان کے حواریوں کی تجوریاں بھر کر میئر بننے کا خواب دیکھ رہے تھا۔ارباب محمد علی نے کہا کہ عوام نے میئر کے لیے امپورٹڈ امیدوار کو مسترد کر دیا۔خیال رہے کہ ارباب محمد علی نے بھی پشاور کے میئر کے ٹکٹ کے لیے پی ٹی آئی کو درخواست دی تھی۔
#PTI leaders are growing over the loss of Peshawar mayor's seat in the Khyber Pakhtunkhwa local body elections

















