پی ایس ایل7‘ بائیو سکیورٹی کیلئے پورا ہوٹل بک کیا جائے گا

کراچی:(لیڈرنیوز)پی ایس ایل 7 میں بائیو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے پورا ہوٹل بک کیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وہ قائداعظم ٹرافی کے میچز کے دوران بلبلے کے ٹوٹنے پر متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے پورے ہوٹل کو بک کیا جائے گا تاکہ بائیو بلبل زیادہ محفوظ رہے، قرنطینہ زیادہ ہونا چاہیے، گزشتہ ایونٹس میں بڑا نقصان ہوا ہے، پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے۔


#entire hotel will be booked in PSL 7 for foolproof arrangements of biosecurity