لاہور: (لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست ہماراشیوہ نہیں، انصاف کی عملدرای پر یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر پوائنٹ سکور کرنے کی کوشش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ان میں خواجہ داو¿د سلیمانی، محمد لطیف نذر اور سردار محمد محی الدین خان کھوسہ شامل تھے۔ حلقہ بندیوں کے مسائل کے حل اور فلاحی سکیموں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کے لیے ہیں، پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، ہم کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے، اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفاد کے خلاف رہا، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ اور کام کم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے شروع کرکے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا۔ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اپنی اصل منزل سے بھٹک گیا ہے۔ سال کے دوران بہت سے عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
#

















