خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا‘ شہباز شریف

لاہور:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکمران جماعت کی شکست آسمان چھوتی مہنگائی، اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے اور کمزور طرز حکمرانی کے خلاف عوام کے غصے کا اظہار ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ تجربے کے خاتمے کا آغاز تھا جس کی قیمت قوم کو مہنگی پڑی۔


#Shahbaz Sharif #people of Khyber Pakhtunkhwa have rejected PTI