لاہور:(لیڈرنیوز)سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 3 سالہ تباہی کا ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان پر لگا رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے ملک کا کل قرضہ 70 فیصد بڑھا دیا ہے، آپ 100 ارب روپے کا قرض لے کر دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔ ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں ریکارڈ قرضوں، مہنگائی، بیروزگاری اور بحرانوں کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، کیا کوئی اور ہے؟حکومت کب اپنی ذمہ داریاں قبول کرے گی؟ شاید انہیں ابھی تک احساس نہیں ہے کہ وہ حکومت میں ہیں۔پیپلز پارٹی کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے علاوہ سب سیاست میں کرپشن کرنے آئے ہیں، لیکن ملک کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اس حکومت میں کرپشن بڑھی ہے، اس بار عوام آپ سے الیکشن میں آپ کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں گے۔ دوسروں پر الزام لگا کر آپ بے قصور نہیں ہو سکتے۔
#Senator Sherry Rehman #imran khan is blaming Bhutto and Sharif family for his 3 years of devastation

















