پنجاب حکومت نے موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا

لاہور:(لیڈرنیوز) پنجاب حکومت نے 23 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہو کر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔