کراچی:(لیڈرنیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں طلباءاور اساتذہ کے قتل عام کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج تک آرمی پبلک اسکول کے عظیم سانحہ کے درد سے باہر نہیں نکلی اور لوگ معصوم جانوں سے انصاف کے منتظر ہیں، میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر منتخب عمل کو ترک کیا جائے اور اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سانحہ اے پی ایس کی 7ویں برسی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہوں، ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی فوری ضرورت ہے۔ انصاف ملنے تک ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ حکومت نے سانحہ اے پی ایس پر سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ شہدا کے سوگوار خاندان 7ویں برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
#Bilawal Bhutto Zardari #planners and facilitators of the tragedy Army Public School should be brought to justice



















