پی پی رہنماکے گھرپرحملہ‘عطاتارڑکیخلاف مقدمہ درج

لاہور:(لیڈر نیوز)خانیوال کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کے گھر پر حملے کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات عطاءتارڑ سمیت 60 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔واقعے کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ نون لیگ کے حملہ آوروں نے خواتین کو بالوں سے پکڑ لیا، پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے لگائے اور الیکشن آفس بند نہ کرنے پر خواتین کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ایف آئی آر میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید میر واثق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔


#attack on the house of PPP candidate Mir Wasiq #PML-N Information Secretary Ata Tarar