کراچی:(لیڈر نیوز)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کے مسلسل غیر آئینی اقدامات اور وزیراعلیٰ کی تقریر کے معاملے پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی فلور پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض انداز میں بات کی۔ چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے مطابق نہیں، سندھ حکومت اسمبلی میں اپنی اکثریت کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی آو¿ٹ ٹرن پروموشن وغیرہ سے متعلق تین بل منظور کیے گئے تھے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں نئی ترامیم آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہیں۔ سندھ اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں سمیت سندھ کے عوام نے ایکٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ کچھ بحث اور قائمہ کمیٹی کے حوالے کرنے کے بعد اسے دوبارہ منظور کر لیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے مزید لکھا کہ سندھ حکومت کا آمرانہ رویہ ملک میں جاری جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر میں غیر جمہوری الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اقلیت میں ہیں۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک بن چکی ہے۔ وفاقی حکومت اس تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لے۔
#unconstitutional measures by the Sindh government #Haleem Adil Sheikh has written a letter to the President and Prime Minister



















