کراچی:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ کسی حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم پرتوجہ نہیں دی،کراچی کوترقی کرنے کے بجائے کھنڈربنتے دیکھا،مینجمنٹ سسٹم ٹھیک ہونے تک کراچی کاماڈرن شہربننامشکل ہوگا،لوکل گورنمنٹ الیکشن میں نمائندوں کوبااختیارہوناچاہیے،پنجاب اورخیبرپختونخوامیں میئربراہ راست منتخب ہوں گے،کے فورمنصوبے کاخود جائزہ لے رہا ہوں،2023تک کے فورمنصوبہ مکمل ہوجائے گا،سندھ حکومت بھی صوبے میں ہیلتھ کارڈجاری کرے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی پورے پاکستان کوچلاتا ہے،کراچی خوشحال ہوگاتوپوراپاکستان خوشحال ہوگا،چین میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم ہے،ایران پرپابندیوں کے باوجود تہران ماڈرن سٹی ہے،تہران کوکوئی فنڈنہیں ملتاخودہی 500ملین ڈالراکٹھا کرتا ہے۔وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ن لیگ نے3بارحکومت ملنے کے باوجود کراچی کواس کاحق نہیں دیا،مرادعلی شاہ ویکسین توخرید نہیں سکے ایک بس ہی خریدلیتے،پیپلزپارٹی 6باربرسراقتداررہی سندھ میں ایک میل موٹروے نہیں بناسکی،آئندہ چند ماہ میں حیدرآباد سکھرموٹروے کا افتتاح ہوگا،گجر اوراورنگی نالوں پر50 فیصد کام ہوچکا ہے،وفاق نے کے فورمنصوبے کی ذمہ داری لی ہے،ایک ماہ میں کے فورمنصوبے کی حتمی منظوری دی جائےگی،ڈھائی ماہ کے اندرکے فورمنصوبے پرکام شروع ہوجائے گا،کراچی سرکلرریلوے پرکام شروع ہوچکا ہے۔
#Imran Khan #Green line buss



















