اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے سب کوہلاکررکھ دیا،نوجوان یادرکھیں گے ایک انسان تھاجوحیوانوں کے سامنے کھڑاہوا،سانحہ سیالکوٹ میں ملوث لوگوں کونہیں چھوڑاجائےگا،نبیﷺ پوری دنیا کیلئے رحمت اللعالمینﷺ بن کرآئے،ان لوگوں کوعلم نہیں نبیﷺ کاپیغام تلوارکے ذریعے نہیں پھیلا،نبیﷺ نے اپنے اخلاق اورکردارسے لوگوں کومتاثرکیا،ملک عدنان کی جرا¿ت اوربہادری کوسلام پیش کرتے ہیں۔آنجہانی پریانتھاکمارا کی یاد میں وزیراعظم آفس میں تقریب‘پریانتھاکماراکے خاندان،سری لنکن حکومت اورعوام سے اظہاریکجہتی کیاگیا‘ وزیراعظم عمران خان‘وفاقی وزرافوادچودھری،غلام سرورخان،حماداظہر‘ عمرایوب،شیریں مزاری اورعلی محمد خان ‘معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی اورعثمان ڈاربھی شریک ہوئے جبکہ سری لنکن شہری کوہجوم سے بچانے کی کوشش کرنی والے ملک عدنان بھی شریک ہوئے۔
#People involved in Sialkot tragedy will not be spared #Imran Khan

















