اسلام آباد:(لیڈرنیوز)راناشمیم کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے چیف کمشنر کوخط ‘راناشمیم کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس زیرالتواہے، راناشمیم کانام ای سی ایل میں شامل کرنےکی کارروائی شروع کی جائے،ایڈووکیٹ جنرل نے چیف کمشنراسلام آبادکوخط بھجوایا۔دوسری جانب راناشمیم نے توہین عدالت شوکازنوٹس پرجواب جمع کرادیا،راناشمیم کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ جوکچھ بیان حلفی میں کہااس پرثاقب نثارکاسامناکرنے کوتیارہوں،بیان حلفی پبلک نہیں کیا،توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی،اپنی زندگی کے دوران پاکستان میں بیان حلفی پبلک نہیں کرناچاہتاتھا،برطانیہ میں بیان ریکارڈکرانے کامقصدبیان حلفی کوبیرون ملک محفوظ رکھناتھا،واقعہ ثاقب نثارکیساتھ 15 جولائی 2018 کی شام 6 بجے کی ملاقات کاہے،مرحومہ بیوی سے وعدہ کیاتھاحقائق ریکارڈپرلاو¿ں گا،بیان حلفی مرحومہ اہلیہ سے کیاوعدہ نبھانے کیلئے جذباتی دباو¿میں کیا،بیان حلفی کسی سے شیئرکیانہ ہی پریس میں جاری کیا،عدلیہ کومتنازعہ بنانامقصدنہیں تھا،جوکچھ ہوااس پرافسوس کااظہار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،توہین عدالت کاشوکازنوٹس واپس لیاجائے۔
#Letter to the Chief Commissioner for inclusion of Rana shamim in ECL



















