اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، عوام مشکلات کا شکار ہیں، نظام میں مداخلت کے باعث ان دنوں مشکلات کا سامنا ہے، آئینی نظام میں مداخلت ختم ہو نے تک ملک نہیں چلے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب فیصلے پہلے کر سکتے تھے نہ اب۔ آج تک ہم یہ نہیں جان سکے کہ ہمارا جرم کیا ہے۔ چیئرمین نیب ذرا ہمارا جرم بتائیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک میں چینی آٹے کے سکینڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کو بلایا گیا، اس حکومت کا شمار بھی کمزور ہے، اس ملک میں الیکشن چوری ہوئے۔
#Shahid Khaqan Abbasi #country will not run until interference in the constitutional system is over



















