جہلم:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ملک پرکرپٹ لیڈرسے بڑااورکوئی عذاب نہیں ہوسکتا،لیڈرکبھی ایسانہیں کرتاکہ اپنے رشتہ داروں کواہم عہدوں پرلے آئے،جب کرپشن کوبرائی نہ سمجھاجائے تومعاشرے میں محنت کون کرےگا؟اخلاقیات کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،جب ہم کرپشن کوبرانہیں سمجھتے تومعاشرہ تباہ ہوجاتاہے،لاہورمیں ایک سیمینارہواجس میں سپریم کورٹ کے ججزبلائے گئے،سیمینارمیں اس بندے کوبھی بلایاگیاجوملک کاپیسہ چوری کرکے باہربھاگاہواہے،سیمینارمیں اس چیف گیسٹ کوبلایاگیاجو سزایافتہ ہے،سب سے بڑی برائی یہی ہے کہ ہم چوروں کوبرانہیں سمجھتے،ایک وقت تھاجب پاکستان تیزی سے ترقی کررہاتھا،پھرپاکستان زوال کی جانب جاناشروع ہوگیا،انسان میں وہ خصوصیات ہیں جوکسی اورمخلوق میں نہیں،لوگ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے جانتے تھے،سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتاتھا،میں سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے آیا،مسلمان دنیامیں ذہنی غلام ہیں،ہمارے پاس سب سے اہم چیزایمان کی دولت ہے،ایماندارشخص بہت سی پابندیوں سے آزادہوتاہے،ہماراتعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی کے آڑے آگیا،تعلیمی نظام تقسیم ہوااورمسائل نے جنم لیا،تعلیمی نظام میں یکسانیت ضروری ہے،یکساں نظام تعلیم سے غریب کوفائدہ ہوگا،اسلام کیخلاف جب کوئی معاملہ ہوتوپاکستان سب سے آگے ہوتاہے،ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے زیادہ بری ہے،عظیم قوم بننے کیلئے عظیم کردارچاہیے،سچ اورانصاف کے بغیرکوئی بڑالیڈرنہیں بن سکتا،ملک میں سب سے بڑامسئلہ مغربی ثقافت کاعام ہوناہے۔
#Pakistan #Imran Khan #there can be no greater punishment for a country than a corrupt leader


















