لوگوں کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتوں میں لوگوں کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں‘ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر ایک نیا سکینڈل سامنے آ رہا ہے‘ہرادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آڈیو میں جو آواز ہے وہ سابق چیف جسٹس کی نہیں، مجھے انصاف چاہیے، آپ آڈیو کو فرانزک بنا دیں یا جو بھی ہو۔ چاہتے ہیں آج ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جس پر عوام یقین کر سکے۔نواز شریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت سزا سنائی گئی۔ حکومت کی کرپشن چھپانے کے لیے وزیر اور مشیرکو جھوٹ بولتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب آرڈیننس جاری ہوئے 4 ماہ ہوگئے، آج تک کوئی عدالت یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ نیب آرڈیننس کے اثرات کیا ہیں؟ ملک کی تباہی میں نیب کا بڑا ہاتھ ہے، نیب سے پوچھا جائے کہ تحقیقات میں کتنے سیاستدان شامل ہیں اور کتنی رقم وصول کی گئی۔


#Shahid Khaqan Abbasi #no one can say that the voice in the audio is not of the former Chief Justice