اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28648 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.281 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 21,565,738 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40,143 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,230,094 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1,083 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 990، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 812، اسلام آباد میں 950، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
#Pakistan #Corona in Pakistan



















