ای وی ایم جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ میں کہا ہے کہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے انشاللہتحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئےالیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔