اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ نواز شریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ فضول کہانیوں کے بجائے نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے بارے میں جواب دیں، بتائیں مریم نواز کے اپارٹمنٹس کے لیے پیسہ کہاں سے آیا، اربوں کی جائیداد ہے۔جواب دو۔ دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرے بارے میں چلنے والی خبریں حقائق سے متصادم ہیں۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ کا کیا جواب دوں، ہر جھوٹ اور من گھڑت کا جواب دینا عقلمندی نہیں۔
#Fawad Chaudhry #some people are running a campaign to prove Nawaz Sharif oppressed



















