الیکشن کمیشن‘ایبٹ آبادکنٹونمنٹ کے وائس چیئرمین کاانتخاب روکدیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)ایبٹ آبادکنٹونمنٹ بورڈالیکشن کے دوران ووٹرکے مبینہ اغواکامعاملہ‘الیکشن کمیشن نے ایبٹ آبادکنٹونمنٹ کے وائس چیئرمین کاانتخاب روک دیا‘مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی معطل کردیئے گئے‘الیکشن کمیشن کی ایس پی ایبٹ آبادکی سرزنش‘الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے اغواشدہ شخص کی ایف آئی آرتک رجسٹرنہیں کی، آپ کاکیس آئی جی خیبرپختونخواکوبھجوادیتے ہیں۔