اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 15 روز بعد بلانے کا حکم دے دیا۔ عمران خان نے 200 ارب کے منصوبے اور تربت ایئرپورٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ .عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال کے دوران ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہوا۔ بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور ملک میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس کا 40 فیصد بلوچستان سے آتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ بلوچستان میں بکھری ہوئی آبادی کی وجہ سے مسائل ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہیں۔ ہمیں حل تلاش کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی، وزارت توانائی، وزارت سمندری امور اور حکومت بلوچستان کو پیکج پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
#Pakistan #Prime Minister has ordered to convene the monthly meeting of the Apex

















