قانون کی حکمرانی پریقین‘کوئی مقدس گائے نہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیراعظم عمران خان سانحہ اے پی ایس کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عدالت نے وزیراعظم کو طلب کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے روسٹرم پر ججز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہوں ‘ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں‘آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے‘چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم نامہ وزیراعظم کو نہیں بھجوایا، عدالتی حکم سے وزیراعظم کو آگاہ کروں گا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کیا یہ سنجیدگی کی علامت ہے؟ وزیراعظم کو بلائیں، ہم خود ان سے بات کریں گے، اس طرح نہیں چلے گا۔


#Imran Khan has appeared in the Supreme Court in the APS tragedy case