شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ظالمانہ قرار دےدیا

لاہور:(لیڈر نیوز)شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ظالمانہ قرار دےدیا‘اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جھوٹی حکومت کاریلیف کا وعدہ جھوٹ تھا،بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ اس کا ثبوت ہے ،حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا کہ ٹیکس فری بجٹ دیا ہے،حکومت چلے گی تو نہ معیشت چلے گی،نہ عوام کی جان بچے گی ،صنعتوں کوگیس سبسڈی کاخاتمہ نئے معاشی بحران کا نکتہ آغاز ہے،صنعت نہ چلی تو روزگار کیسے ملے گا؟گیس پرسبسڈی ختم کرنے سے نظام نہیں چل سکتا،مہنگی ایل این جی کی اطلاعات خوفناک ہیں،گیس کی قلت بڑھنا کرپشن، نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


#Pakistan #Shahbaz Sharif termed further increase in electricity price as cruel