نیویارک پراپرٹی کیس‘زرداری کی15روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)نیویارک پراپرٹی کیس ،آصف زرداری کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور‘عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی ‘آصف زرداری15روزمیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ تو حفاظتی ضمانت دے کر کیس نمٹا دیتی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ تو پھر ہم بھی ایسے ہی کر دیتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست نمٹادی ۔


#