اسلام آباد:(لیڈر نیوز)خیبرپختونخواکے زلزلہ زدہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیرکامعاملہ‘چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی‘عدالت کاایراکوتمام زیرتعمیرمنصوبے جون 2022 تک مکمل کرنے کاحکم‘عدالت نے خیبرپختونخواحکومت سے بھی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی‘تعمیرشدہ اسکولوں میں طلبااوراساتذہ کی تفصیلات بھی طلب‘دوران سماعت سپریم کورٹ کاچیئرمین ایراپراظہاربرہمی‘چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایراافسران صرف تنخواہیں اورمراعات لے رہے ہیں،آپ کے بچے اسکول سے محروم ہوتے پھرآپ کام کرتے،جومنصوبے رہ گئے وہ کونسے ہیں؟تعلیم وصحت آپ کی ترجیح ہوتی توآج منصوبے مکمل ہوتے،جن اسکولوں کی تصاویردی گئی ہیں وہ غیرفعال لگتے ہیں،چیئرمین ایرا نے کہا کہ 14ہزارمنصوبے مکمل کرنے تھے صرف3 ہزاررہ گئے،تعلیم وصحت ہماری اولین ترجیح ہے، تعلیم وصحت کے منصوبے مکمل ہوناباقی ہیں، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ حکومتوں کی غفلت نے تعلیم کوصنعت بنادیا،پہلے8 روپے فیس ہوتی تھی،اب چھوٹے بچے کی فیس30ہزارہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مفت تعلیم فراہم کرے،خیبرپختونخواحکومت ایراکے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے،اے جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب تک 540 میں سے238 اسکول مکمل کرچکے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زلزلہ متاثرہ علاقے توایک سال میں ہی بن جانے چاہیے تھے،عدالت نے مزیدسماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی ۔
#Pakistan #negligence of the governments has turned education into an industry #



















