پاکستان میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں‘شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے سیلاب کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے، نیب کہتا ہے حکومت کو 539 ارب دیے گئے جب نیب سے پوچھا جاتا ہے کہ باقی رقم کہاں ہے؟ ، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر کا کھاتہ کمزور لگتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے نصب کردہ ٹرمینل سے ملک بھر سے گیس آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی پر کمیشن تھا، کیا کوئی کارروائی ہوئی، کمیشن بنانا بند کریں، اس ملک کو چلنے دیں، کابینہ کی میز پر چینی چور بیٹھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے سیلاب کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ آنے والے انتخابات میں پاکستان کے عوام کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود تنظیم کو کالعدم قرار دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب ٹی ایل پی کی اتحادی بننے کی کوشش کر رہی ہے۔


#Elections can be held in Pakistan at any time #Shahid Khaqan Abbasi