ناپیدنسل کے جانوروں کی امپورٹ پرپابندی کاحکم برقرار

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)عدالت کاناپیدنسل کے جانوروں کی امپورٹ پرپابندی کاحکم برقرار‘مینجمنٹ اورسائنٹیفک اتھارٹی کی تشکیل30 روزمیں مکمل کرنے کاحکم‘ناپیدنسل کے جانوروں کاامپورٹ پالیسی آرڈرعالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار‘سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین ایف بی آرسے رپورٹ طلب‘اسلام آبادہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ امپورٹ پالیسی آرڈرپاکستان ٹریڈکنٹرول ایکٹ سے متصادم ہے،امپورٹ پالیسی آرڈرکیسے ٹریڈکنٹرول ایکٹ سے مطابقت رکھتاہے۔