اٹک:(لیڈرنیوز)وزیراعظم نے مہنگائی کی بڑی وجہ کورونا کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں، عوام کو مہنگائی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، پانچ سال بعد فیصلہ ہوگا، ملک میں غربت کم ہوئی ہے یا نہیں، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات بڑھی ہیں، دس سال میںہم دس ڈیم بنائیں گے۔ اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں زچگی اور بچوں کے اسپتالوں کی بہت ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، تمام ترقی ایک چھوٹے سے علاقے میں ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم سے بنگلہ دیش بھی آگے نکل گیا،بنگلہ دیش سے ہمارا ملک 2 خاندانوں کی وجہ سے پیچھے ہو گیا، ملک کو معاشی طور پر 2 خاندانوں نے بہت کمزور کر دیا، ہم سے بار بار پوچھا گیا کہ نیا خیبر پختونخوا کہاں ہے: 2018 میں خیبر پختونخوا نے ایک دو پی ٹی آئی کو تہائی اکثریت۔ خیبرپختونخوا کی تاریخ ہے کہ کبھی ایک پارٹی کو دوسری بار اقتدار نہیں دیا۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں لوگوں کے حالات بہتر کیے ہیں اور سیاحت کو فروغ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار تنقید کرنے والوں کو بتائیں کہ ہم 3 سال کا نہیں 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ عوام 5 سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں۔ پہلی بار ہماری حکومت طویل مدتی منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 3 شوگر ملیں بند ہوچکی ہیں، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے سے قیمتیں بڑھی ہیں، معلوم ہوا کہ شوگر ملز نے جولائی سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے چینی ذخیرہ کرنا شروع کردیا،مہذب معاشرہ میں ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہے۔
#Pakistan #Imran Khan termed Corona as a major cause of inflation #every effort is being made to save the people from inflation

















