اسلام آباد(لیڈر نیوز)آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں بریت کی اپیل پرسماعت‘احتساب عدالت کوآصف زرداری پرفردجرم سے روکنے کے حکم میں23 نومبرتک توسیع‘نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے وقت مانگ لیا‘جواب جمع کرانےکیلئے مزیدوقت دیاجائے،نیب پراسیکیوٹرکی استدعا‘اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب کی استدعامنظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی‘فاروق نائیک نے دلائل دیئے کہ اب تیسرانیب ترمیمی آرڈیننس آچکا،اسے بھی دیکھناہے،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ شایدچوتھاترمیمی آرڈیننس بھی آنیوالاہے، عدالت نےکیس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی کردی ۔
#Zardari #islamabad high court

















