لاہور(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بُزدار، سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اوروفاقی وزیرآبی وسائل مونس الٰہی کی ملاقات‘ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی‘پنجاب میں اتحادی معاملات کواحسن اندازمیں آگے بڑھانے پراتفاق کیاگیا‘پرویزالٰہی نے کہا کہ فوری اقدامات سے عوام کے حالات بہترہوں گے،موجودہ حالات میں انتشارکی سیاست کی گنجائش نہیں،ملکی حالات کاتقاضا ہے عام آدمی کے حالات کوبہتربنایاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدارنے کہا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے،اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
#Pakistan #Usman Buzdar Pervaiz Elahi meeting

















