این اے133ضمنی الیکشن‘ای وی ایم کے تجربے پر مشاورت

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے پر مشاورت شروع کر دی۔ ای سی پی نے آئی ٹی ونگ کو ای وی ایم کے استعمال کے لیے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق دستیاب مشینوں کے بہترین استعمال کے لیے تجاویز دی جائیں۔ الیکشن کمیشن این 133 میں ای وی ایم کے ایک پروجیکٹ کو پائلٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس تجویز میں پہلے سے خریدی گئی 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پرانی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مزید اپ ڈیٹ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 11 نومبر کو ای وی ایم بنانے والی غیر ملکی کمپنی ریلائنس بھی الیکشن کمیشن کو اپنی مشین کے بارے میں بریف کرے گی۔ این اے 133 کے چند پولنگ اسٹیشنز میں ای وی ایم کی جانچ کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آئی ٹی ونگ کی تجاویز پر کرے گا۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔


#NA-133 Lahore by-election #recommendations for the use of EVMs #election commission pakistan