اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نورمقدم قتل کیس کامرکزی ملزم ظاہرجعفرعدالت میں بے قابو‘مرکزی ملزم ظاہرجعفرمسلسل غلط الفاظ استعمال کرتارہا‘مرکزی ملزم نے کہا کہ پردے کے پیچھے کیاہے،میں اورمیری فیملی انتظارکررہے ہیں،عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ڈرامے کررہاہے اس کولے جائیں،کمرہ عدالت سے باہرنکالنے کے حکم پرملزم نے انسپکٹرکاگریبان پکڑلیا‘دیگرپولیس اہلکاروں کوبلاکرملزم کواٹھاکربخشی خانہ لے جایاگیا‘نورمقدم قتل کیس،ہیڈکانسٹیبل محررفراست فہیم پروکلاکی جرح مکمل‘ملزم ذاکرجعفرکے وکیل کی عدم دستیابی پرجرح نہ ہوسکی‘آئندہ سماعت پرڈاکٹرجہانزیب،کرائم سین انچارج اورگواہ طلب‘عدالت نے سماعت 10 نومبرتک ملتوی کردی۔
#Noor murder case #accused Zahir Jafar



















