اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔ ای سی پی نے سندھ حکومت کو 6 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ڈپٹی کمشنرز سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ حکومت نے ابھی تک بلدیاتی کونسلوں کی تعداد اور ترمیم کا مسودہ فراہم نہیں کیا۔دریں اثنا سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ بلدیات سندھ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو ضلع کے نقشے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔خط میں کہا گیا کہ شہری، دیہی علاقوں اور لوکل باڈی کونسلز کی نشاندہی کے ساتھ نقشے دیے جائیں۔
#Pakistan #Election Commission #deadline to the provincial government for local body elections in Sindh



















