ہم گٹربھی نہیں بنا سکتے‘ملک کوکس جگہ پہنچادیا‘چیف جسٹس

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فیصل آبادتجاوزات اورماسٹرپلان کے حوالے سے کیس کی سماعت‘چیف جسٹس گلزاراحمدنے کمشنرفیصل آبادپراظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کمشنرصاحب کہاں ہیں؟‘کمشنرصاحب !آپ توماسٹرپلان تک نہیں جمع کراسکے،سرتھوڑاٹائم دے دیں،کمشنرفیصل آبادکی استدعا‘چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ ساری زندگی آپ ٹائم ہی لیتے رہے ہیں،تجاوزات کے حوالے سے آپ نے کیاکام کیا؟آپ نقشہ تک توبنانہیں سکے،اب توگوگل سے ایک منٹ میں سب مل جاتاہے،ڈرون تصاویرسے ایک ایک مکان کاپتہ چل جاتاہے،آپ سے کیاامید کی جا سکتی ہے،فیصل آبادڈویلپمنٹ اتھارٹی والے آجائیں،کیاآپ نجی کنسلٹنٹ پرتکیہ کیے بیٹھے ہیں؟حالت یہ ہے کہ اب ہم گٹربھی نہیں بنا سکتے،اب گٹرلائن بھی ہمیں جائیکابناکردےگا،پتہ نہیں ملک کوکس جگہ پہنچادیاگیاہے،ہمارے ٹاو¿ن پلانرزملک چھوڑکرٹورنٹواوریورپ جاچکے،جس کا جیس ےدل کرتا ہے ویسے تعمیرات کررہا ہے‘جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نشاندہی،پھر کارروائی ہوتی ہے،آپ ڈی جی ایف ڈی اے ہیں،آپ کواپنے کام کاپتہ ہے؟


#Faisalabad encroachment and hearing of master plan case #Chief Justice Gulzar Ahmed